TikToker Hareem Shah slaps Mufti Qavi, video goes viral حریم شاہ سے تھپڑ کھانے کے بعد مفتی قوی کا ردعمل سامنے آگیا

 ٹک ٹاک گرل حریم شاہ سے تھپڑ کھانے کے بعد معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کا ردعمل سامنے آگیا۔



سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ جڑدیا ہے۔

بعدازاں حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے اور کیوں مارا ہے اس کا جواب جلد سب کو مل جائے گا۔

اب اس حوالے سے مفتی عبدالقوی کا بھی بیان سامنے آگیا ہے اور جیو نیوز سے گفتگو میں ان کہنا تھا کہ ایک ٹی وی پروگرام کیلئے حریم شاہ اور مجھے کراچی بلوایاگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہوٹل میں بیٹھا موبائل فون استعمال کررہا تھا کہ حریم شاہ اچانک کمرے میں آئی اور تھپڑ مار کر چلی گئی۔

Post a Comment

0 Comments