سام سنگ نے اپنا نیا موبائل فون گلیکسی ایس 21 صارفین کے سامنے پیش کردیا۔


سام سنگ نے آج (جمعہ کو) جنوبی کوریا میں ایس 21 کی نقاب کشائی کی۔ بہترین سافٹ ویئر، تیز پروسیسر، لاجواب کیمرہ اور پرکشش ڈیزائن کے حامل ایس 21 کے تین ماڈل متعارف کرائے گئے ہیں۔


سام سنگ کے مطابق ایس 21 کی ممکنہ قیمت 799 امریکی ڈالر اور ایس 21 پلس کی قیمت 999 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ ایس 21 الٹرا کی قیمت 1199 ڈالر ہوگی۔